وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا

لاہور21دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کورونا پرسیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی -بے حس سیاست دانوں نے لوگوں کی زندگیاں داؤپر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی – کورونا میں سنگ دلی کا مظاہرہ کرنے پرعوام اس ٹولے کو تنہا چھوڑ چکے ہیں -انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے عاقبت نا اندیش عناصر آج اپنی خود غرضی کی سزا بھگت رہے ہیں -پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکی-عوام کی خدمت کے سفر کو یہ عناصر نہیں روک سکتے-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com