پی آئی سی حملہ کیس: حسان نیازی بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور(ویب ڈیسک) خصوصی عدالت نے تاخیر سے آنے پر وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق : پی آئی سی حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تاخیر سے آنے پر حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے حسان نیازی کے تاخیر سے آنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آپ وکیل ہو کر بھی تاخیر سے آ رہے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے۔دوسری جانب میں عدالت نے 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 جنوری تک توسیع کر دی۔ ملزمان وکلا عبدالماجد، سید زین عباس، سکندر صدیق، علی جاوید ملک، اسامہ معاذ،عبدالرحمن بٹ، رانا عدیل، عمر غوری اور چوہدری مزمل کی درخواست ضمانت میں توسیع کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com