کنگ آف کامیڈی امان اللہ انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک) کنگ آف کامیڈی امان اللہ خالق حقیقی سے جاملے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔
تفصیلات کے مطابق : 70 سالہ امان اللہ طویل عرصہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مان اللہ کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا، بعد ازاں طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا لیکن انہیں کچھ وقت بعد ہی ایک بار پھر نمونیا اور دمہ کے اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر امان اللہ کے انتقال کی خبریں بھی زیرگردش تھیں تاہم اُن کی بیٹی نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔
امان اللہ نے اپنے فنی سفر کے دوران ہزاروں اسٹیج ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔ انہیں 2018 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا مرحوم امان اللہ اسٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈراما انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com