میراکی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔
تفصیلات کے مطابق :اداکارہ میرا نےپاکستانی فلم ’باجی‘ سے خوب پزیرائی حاصل کی اوردیگر ایوارڈز ایونٹس میں بھی کافی نمایاں رہیں۔جس کے بعد میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کی توجہ ایک بار پھر سمیٹ لی ہے۔میرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ سرُ اور راگ سیکھ رہی ہیں جس سے انداز ہو رہا ہے کہ اداکارہ جلد گلوکاری کے میدان میں بھی سُر بکھیرتی نظر آئیں گی۔

میر ا سوشل میڈیا اکائونٹ پر ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری بڑی مشکل ہے، میں کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں، نئے کردار میں ہونا بڑا دلچسپ ہے۔
واضح رہے کہ ادکارہ میرا سے قبل پاکستان کی متعدد اداکارائیں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں جن میں مہوش حیات، عائشہ عمر، سجل علی اور ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com