الحمراء آرٹس کونسل کی 71ویں سالگرہ منائی گئی،اعلی شخصیات کی شرکت،

لاہور:ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا ہے کہ الحمرا کا 71برسوں کا سفر نہایت خوبصورت ہے جسے اس تقریب نے شاندار بنا دیا ہے جو الحمراء کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے،یہ ادارہ فنون لطیفہ کے ہر شعبہ کی ترقی میں بے پناہ محنت کر رہا ہے،گزشتہ چھ ماہ کے دوران کوویڈ کے ایس او پیز پر عمل پیر ا کرتے ہوئے ریکارڈ پروگرامز کا انعقاد کروایا،جن میں آن لائن تکنیک کا استعمال کیا گیااور ہمارے پرفارمنس کی رسائی دُنیا کے کونے کونے تک ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمرا ء کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت ہر شخص،معاشرہ کو اعلی بنیادیں فراہم کرتے ہیں،کسی بھی معاشرہ کی اقدار جتنی احسن ہونگی وہاں سماج اتنا ہی مثالی ہوگا،تمام افراد جو خوشی کے اس موقع پر ہمارے ساتھ آشامل ہوئے ‘کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔کیک کاٹنے کی تقریب میں چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی،سیکرٹر ی اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور،ڈی سی لاہور مدثر ریاض،محمد علی بلوچ، کیپٹن عطا محمد و دیگر معززین شریک ہوئے اور الحمراء کی ترقی و ترویج پر موجودہ انتظامیہ کی پالیسوں کو سراہا۔چیئرپرسن الحمرا ء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمراء میرے اپنے گھر کی مانند ہے،اس ادارہ سے زندگی کی حسین یادیں وابستہ ہیں۔نامور صوفی گلوکار سائیں ظہور نے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔پروگرام میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے تمام اساتذہ و طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل ودیگرافسران نے شرکت کی اور پروگرام کی رونق دوبالا کی۔تقریب میں الحمراء کے پروگرام کور کرنے پر میڈیا پرنسنز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com