دہلی مسلم کُش فسادات، ہندو انتہا پسندوں نے 50 مسلمانوں کی جان لے لی

لاہور(ویب ڈیسک) دلی میں جگہ جگہ مودی کے مظالم کی داستان، مرنے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی۔ مسلم آبادیاں کھنڈر میں تبدیل کر دی گئیں۔ بھارتی ریاست پنجاب میں دلی فسادات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے مودی اور امیت شا کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔
بھارتی پنجاب میں دلی فسادات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بھٹنڈا ریلوے لائن بند کر دی۔ دلی میں بدترین مسلم کش فسادات میں بلوائیوں کے حملوں سے مرنے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی۔
جلے گھر، گاڑیاں اور دکانیں، انتہا پسندوں نے مسلم آبادیاں کھنڈرات میں بدل دیں۔ کئی علاقوں میں تاحال خوف کا سماں ہے۔ بے گھر مسلمان پناہ کی تلاش کےلیے دربدر ہیں۔ شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا جاری ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب میں دلی فسادات کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھٹنڈا ریلوے لائن بند کر دی، مودی اور امیت شا کےخلاف نعرے بازی کی اور قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com