امریکی شخص 38 منٹ میں 32 برگر کھا گیا؛ سب حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے اتنے شوقین ہیں کہ کھانا کھاتے ہوئے ہاتھ نہیں روک سکتے اور چٹ پٹے کھانے سامنے آ جائیں تو پھر صورتحال دیکھنے والی ہوتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی شخص نے ہزاروں کیلوریز والے درجنوں برگر آو دیکھا نہ تاو منٹوں میں چٹ کر لئے جبکہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ جوئے چیسٹ نیٹ نامی شخص کے دوست اس کے ندیدے پن سے آگاہ تو تھے لیکن جب اس نے ایک دو کی بجائے پورے 32 برگر صرف 38 منٹ اور 15 سیکنڈ میں کھائے تو ان کو یقین نہ آیا لیکن چونکہ یہ سارا منظر ان کی آنکھوں کے سامنے ہوا تھا تو انہیں جوئے کا یہ کارنامہ ماننا ہی پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com