جلد پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہوگا ؛وزیراعظم

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہوا، پاکستان نے عالمی بينک کی رينکنگ ميں تاريخ کی سب سے بڑی بہتری حاصل کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ايک سال ميں رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی، پاکستان 136 ويں سے 108 ويں نمبر پرآگيا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا سال 2020 تک پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ممالک میں شامل ہوگا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com