فٹبال خونی کھیل بن گیا

لاہور (ویب ڈیسک) جیل میں فٹبال میچ کے دوران معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے میں 16 قیدی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا، اس دوران معمولی تلخ کلامی تصادم کی صورت اختیار کرگئی، دونوں جانب سے لاٹھیوں، چھریوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں 15 قیدی موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک قیدی نے ہسپتال جاکر دم توڑ دیا۔ 5 قیدی تاحال زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے درمیان خونی تصادم کے بعد ایک قیدی سے بارودی مواد جب کہ تین سے بندوق اور تیز دھار چھریاں برآمد ہوئی ہیں تاہم قیدی چھریوں یا وزنی چیز کے سر پر لگنے کے باعث ہلاک اور زخمی ہوئے کسی کو بھی گولی نہیں لگی ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم معمول کی بات ہیں حال ہی میں دو جیلوں میں ہونے والے تصادم میں درجنوں قیدی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com