یاسر اور اقرا شادی کب اور کہاں کریں گے ؟

Iqra weds yasir hussain
Iqra weds yasir Hussain

لاہور(ویب ڈیسک) اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز رواں ماہ ازدواجی بندھن میں بندھ جائینگے، شادی کی تقریبات 25 سے 28 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق یاسر اور اقرا دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا البتہ دونوں کی شادی کی تقریبات 25 سے 28 دسمبر کے دوران کراچی میں ہوں گی۔ فنکار جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھی ان کی رواں ماہ شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com