علیزے شاہ نے اپنے دوست کو پرپوز کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے دوست کو سوشل میڈیا پر ‘پرپوزکر دیا۔
علیزے شاہ نے نعمان سمیع کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور انہوں نے اپنے دوست سے سوال پوچھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے ؟ ۔

علیزے شاہ کے پرپوزل کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کر دی۔ نعمان سمیع نے لکھا کہ ہاں ہر طرح کی روشنی اور اندھیرے میں تمہارے ساتھ رہوں گا، تم ہر وقت اتنی شاندار کیسے بن جاتی ہو، اگر تم ساتھ ہو تو یہ زمین ہی جنت ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں جلد باقاعدہ منگنی کرلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com