ہاں یہ میں ہوں ؛ ترجمان پاک فوج نے تصدیق کردی

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین آئے دن اپنی پسندیدہ شخصیات کی پرانی یا یادگار تصویریں شیئر کرتے ہیں جو وائرل بھی ہوتی ہیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹس پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2005 میں راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کی ایک تصویر شیئر کی جارہی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل تماشائی باؤنڈری کا بینر لہرا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کر کے پوچھا جارہا تھا کہ کیا یہ وہی ہیں یا ان کا کوئی ہم شکل ؟ان تمام ٹوئٹس پر غور کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے زعیم احسان نامی ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ تصویر میں موجود ان کا ہم شکل نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے زعیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کی نظریں بہت تیز ہیں۔ یہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور یہ تصویر 2005 کی ہے۔ اس وقت میں میجر تھا۔یاد رہے کہ میجر جنرل آصف غفور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کافی فعال رہتے ہیں۔ اپنے ذاتی اکائونٹ سے وہ ناصرف بھارت کو ٹرول کرتے ہیں بلکہ صارفین کا جواب بھی دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com