ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم ٹرمینیٹرکا باکس آفس پر قبضہ

لاہور(ویب ڈیسک)ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم ٹرمینیٹر نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا، صرف امریکی باکس آفس پر 4 ارب 50 کروڑ روپے کما لیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمینیٹر سیریز کی چھٹی فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی، 3 دن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کما لیے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ توقع سے بہت کم منافع ہے جبکہ فلم کو جوکر سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران آرنلڈ کی ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ نے جوکر کو ناک آؤٹ کر دیا ہے، باکس آفس پر انجلینا کی میلفیسنٹ تیسرے نمبر پر رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com