گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے مائیکل جیکسن کو مات دیدی

لاہور(ویب ڈیسک) لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈز میں نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین گلوکارہ کا ‘امریکن میوزک ایوارڈ’ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اس طرح مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز 24 ایوارڈز کے ساتھ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو حاصل تھا۔ گزشتہ ہفتے ٹیلر سوئفٹ کو اس دہائی کی اعزازی آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ تقریب کے منتظمین کے مطابق اس طرح انھیں دئیے جانے والے میوزک ایوارڈز کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com