گزشتہ7روز سے آئسولیشن میں ہوں، طبیعت میں روزبروز بہتری آرہی ہے:عثمان بزدار

لاہور28دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ گزشتہ7روز سے آئسولیشن میں ہوں۔ طبیعت میں روزبروز بہتری آرہی ہے۔ضروری سرکاری امورگھر رہ کر نمٹارہا ہوں۔آج بھی فون پراپنے پرنسپل سیکرٹری کوسرکاری امورکے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورشہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی ہدایت کی ہے۔صفائی کی صورتحال پرپوری نظر ہے۔انشاء اللہ اس ضمن میں جلد بہتری نظر آئے گی۔صحت یابی کیلئے دعاؤں پر عوام کا مشکورہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے اوراحتیاط میں ہی تحفظ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com