کسی کی بھی بات پر یقین نا کریں جب تک میں خود نہ کہوں

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق :حال ہی میں اداکارہ کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں جس کی تردید سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے کی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’کسی کی بھی بات پر یقین اس وقت تک نا کریں جب تک میں خود وہ بات نہ کہوں۔اداکارہ نے “میری پرائیویسی کا خیال کیجیے اور جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔”سارہ خان نے مزید وضاحت ہوئے کہا کہ میں عنقریب شادی نہیں کر رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو سارہ نے آغا علی سے بریک اپ کے حوالےسے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com