کسی بھی ڈرامے کیلئے اپنے ملبوسات کا انتخاب خود کرتی ہوں

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ وہ لباس کے انتخاب میں بہت محتاط ہیں اور کسی بھی ڈرامے کیلئے اپنے ملبوسات کا انتخاب خود کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ڈرامے کے لئے کپڑوں کا انتخاب خود کرتی ہیں۔ ہم زندگی میں مثبت اور منفی لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے سیکھتے ہیں، ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں منفی کردارکرتے بالکل نہیں گھبرائی۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور کی جوڑی شوبز انڈسٹری میں کافی پسند کی جاتی ہے، کچھ روز پہلے عائزہ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے اختلاف کے باوجود دانش سے شادی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com