کرکٹر محمد حفیظ بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق :محمد حفیظ ایف بی آر نوٹس سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں علم ایسی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے ہیں۔تاہم ایف بی آر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے اور یہ کہ ان کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر نہیں کیے جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com