کرپشن کے مینار کھڑے کرنے والے کس منہ سے مینار پاکستان پرجلسہ کر رہے ہیں

لاہور13 دسمبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے-اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے -بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی پارٹنر بنا لیا ہے-اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف کورونا سے ہسپتال بھر رہے ہیں،اموات میں اضافہ ہو رہا ہے-دوسری طرف اپوزیشن کو اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے -اپوزیشن اپنے کرپشن کے وائرس سے بچنے کے لئے قوم کو کورونا وائرس کا شکار کر رہی ہے -اپوزیشن کے جلسوں کا کوئی ایجنڈا نہیں -اپوزیش صرف اور صرف اپنے کرپشن کے کیسز کی فائلز کو بند کروانا چاہتی ہے -انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جان لے ان جلسوں سے کورونا تو بڑھ سکتا ہے اپوزیشن کی این آر او کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی  -قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کے مینار کھڑے کرنے والے آج کس منہ سے مینار پاکستان پرجلسہ کر رہے ہیں -مینار پاکستان کے مقدس مقام تلے پاکستان کو لوٹنے والوں کے اکٹھ کی کوئی حیثیت نہیں -اپوزیشن جان لے کہ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں -اپوزیشن کا کوئی ویژن ہے نہ انہیں عوام کا خیال ہے-حکومت ہر روز عوام کے مفاد کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے -جلسے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی -انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کرپشن بچاؤ اورکورونا پھیلاؤ ایجنڈے کے طور پر یاد رکھا جائے گا -پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام جان گئے ہیں اسی لئے ان کا ہر جلسہ ناکام ہو رہا ہے-ناکامی پی ڈی ایم کا مقدر تھی،ہے اور رہے گی-اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com