کتنے بدنصیب میرے وطن کے لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

کتنے بدنصیب میرے وطن کے لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
مقصود انجم کمبوہ
کیا پاکستان ایک غریب ملک ہے؟ یہ سوال ایک سوئس بینک کے ڈائریکٹر کا ہے جس نے بڑے سوچ بچار کے بعد پاکستانی کرپشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 197ارب ڈالر کی رقم سوئس بینک میں پڑی ہے جو کہ 30سال کے لئے ٹیکس فری بجٹ کے لئے کافی ہے 6کروڑ پاکستانیوں کو جابز دی جا سکتی ہے ملک کے کسی بھی کونے سے اسلام آباد تک 4روئیہ سڑکیں تعمیر ہو سکتی ہیں 500سے زیادہ پاور پروجیکٹس کے زریعے ہمیشہ کے لئے فری بجلی مہیا کی جاسکتی ہے ہر پاکستانی 20ہزار روپے 50سال تک لے سکتا ہے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کسی بھی قرض کی ضرورت نہ ہوگی۔
یہ قطعی سچی کر حقیقت ہے ہمارا وطن ہر نعمت سے مالا مال ہے اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کی سرزمین کے اندر قیمتی خزانے دفن کر رکھے ہیں۔دریا،سمندر،پہاڑ، سبزہ،زرعی زمینیں، حسین وادیوں کے سلسلے،باغات، محنتی مزدور،اعلیٰ تعلم یافتہ سائینس دان، جر ی فوج، مثالی فضائیہ اور بحری قوت سے بھرپور عسکری مشنری،دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی فوج ہر نوع کے ہنر سے لیس ہے۔ یہ بھی سچی حقیقت ہے کہ بھارتی افواج پاکستانی افواج سے کہیں کم قوت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جہاد جیسی لازوال نعمت بھی عطاکررکھی ہے مسلمان چاہیں تو پوری دنیا پر مسلط ہوسکتے ہیں۔ مگر افسوس کہ ہمارا یمان بہت زیادہ کمزور ہو گیا ہے ہم ایمان کے تیسرے درجے سے بھی ک حثیت کے مالک بن چکے ہیں۔کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے ہم خود کو حد سے زیادہ کمزور محسوس کرنے لگے ہیں۔ عرب اسرائیل جنگ میں سویٹ یونین نے بھی عربوں سے دھوکے بازی کی عین وقت پر اسلحہ کی سپلائی روک لی جبکہ امریکہ نے اسرائیل کی ہاری ہوئی جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کروایا مصری سربراہ انور سادات نے تو مصلحت کے تحت امریکی صدر کے زریعے کیمپ ڈیوڈ سمجھوتہ کر کے اپنے علاقے واگذار کروالئے جبکہ شام کی گوارت کی پہاڑیوں کو امریکہ نے اسرائیل کی جھولی میں ڈال کر مسلمانوں کو بے اختیار کر دیا۔ صدافسوس آج وہی عرب اسرائیل کو تسلیم کر کے جنگ کو ہمیشہ کے لئے ٹال چکے ہیں۔ ہمارے ملک کے پاس ہر نوع کے وسائل اور ہنر ہیں مگرافسوس کہ حکمران نے پاکستانی مسلم قوم کو بزدل اور کرپٹ بنا دیا ہے دو خاندانوں نے ملک کو لوٹ لوٹ کر آدھویا کر دیا ہے۔ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہم لٹیرے اور بد عنوان سیاسی راہنماؤں کی پرست کرتے ہیں پوری دنیا کے ذی شعور لوگ پاکستانی قوم کے بارے میں طرح طرح کے لطیفے بیان کرتے ہیں امریکہ، برطانیہ، فرانس،چین اور روس پاکستانی فوج کی قوت کو تسلیم کرتے ہیں مگر ہماری اپوزیشن کے سرکردہ لیڈر اور ان پڑھ جاہل اجڑسیاسی ورکر انکی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں سزا یافتہ اور جیالوں میں بند سیاسی لیڈروں کی گاڑیوں پر پھول پتیاں نچھاور کرتے ہیں۔
ان نادانوں کی نادانی دیکھئے انکی اور انکے وطن کی دولت لوٹنے والوں کے لئے لڑنے اور جگڑنے پر تیار ہو جا تی ہیں۔ یہ کیسی قوم ہے اس قوم کو کس نام سے پکارا جائے۔ افسوس اس بات پر ہے کہ ایک مثالی ملک جسے رب جلیل نے ہر نعمت سے نوازا ہو وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی بجائے اپنے چور ڈاکو لیڈروں کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔انکی حرام کی کمائی ہوئی دولت کو حلال قرار دیتے ہیں اور اپنی فوج اور عدلیہ کے بارے میں طرح طرح کے منفی نعرے لگاتے ہیں۔یہ فوج ہی تو ہے جو ہمیں ہر قسم کے دشمنوں سے محفوظ رکھے ہوئے ہے۔ اس پیارے چاند ستاروں سے چمکتے اور دھمکتے وطن کو اللہ تبارک و تعالیٰ ہر بلا اور دشمن سے محفوظ رکھے آمین ثمٰہ آمین۔آخر مجھے بھی کہنا پڑا کتنے بدنصیب ہیں میرے وطن کے لوگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com