ڈیزل کا پرمٹ دیں تو فضل الرحمان بک جاتے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے ؟ ڈیزل کا پرمٹ دیں تو فضل الرحمان بک جاتے ہیں، جتنے دن مرضی بیٹھ جائیں، این آر او نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مارچ والے کس سے آزادی لینے اسلام آباد آ رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کو پتا ہی نہیں مارچ میں کیوں ہیں ؟ بھارتی میڈیا کی کوریج سے لگتا ہے فضل الرحمان وہاں کے رہائشی ہیں، پاکستان کے دشمن فضل الرحمان کے مارچ سے خوش ہیں، لوگوں کو پتا ہے ان کا اصل مقصد کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا اقتدار کیلئے اسلام کو استعمال کرنے کے دن گزر گئے، ان کے کرپشن کیسز ہمارے سامنے آگئے ہیں، ان کو ڈر ہے سب کی باری آ جانی ہے، ملک کا قرض 6 سے 30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، خود کو لبرل کہنے والا بلاول صرف کرپٹ لبرل ہے، ان کے بچے بھی ارب پتی ہیں، سابق وزیر خزانہ کے والد کی سائیکل کی دکان تھی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کرپشن کیخلاف میں نے 22 سال جدوجہد کی ہے، آپ نے چوری نہیں کی تو حساب دو، ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر بھیج دیتے ہیں، پیسہ باہر جاتا ہے تو ڈالر کی کمی ہو جاتی ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گر جاتی ہے، میں نے باہر فلیٹ لیا تھا، سپریم کورٹ میں حساب دیا، کرپشن کی وجہ سے ملک غریب ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com