پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز، آسٹریلیا نے 532 رنز بنالیے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 532 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق :‌240 رنز پر بنا کر آؤٹ ہونے والے شاہین بولنگ میں مشکلات سے دوچار ہے۔ کینگروز کے دیس پاکستانی ٹیم کا پہلا ہی ٹیسٹ کڑا امتحان بن گیا۔ گابا ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے 312 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ ڈیوڈ وارنر 154 رنز بنا کر ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے 16 سالہ نسیم شاہ کا نشانہ بنے، خطرناک بلے باز سٹیو سمتھ 4 رنز پر یاسر شاہ کا شکار ہوئے۔ سنچری کی طرف بڑھتے جو برنز کو یاسر شاہ نے بولڈ کیا۔ کینگروز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین میتھیو ویڈ تھے جو 60 رنز بنا کر پویلن لوٹے جبکہ 24 رنز پر کھیلتے ٹریوس ہیڈ کو بھی پارٹ ٹائم بولر حارث سہیل نے میدان بدر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com