پشاورہائیکورٹ کے باہر زوردار دھماکہ

لاہور(ویب ڈیسک) پشاورہائیکورٹ کے باہر رکشے میں دھماکہ ہوگیا۔دھماکہ گیس سلنڈر سے ہوا،تین گاڑیوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کی پارکنگ میں کھڑے رکشے میں رکھے گیس سلنڈر کے پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک رکشہ اور تین گاڑیاں متاثرہوئی ہیں۔دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں۔تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پشاور سمیت ملک بھرمیں لوگ سانحہ آرمی پبلک اسکول پرہوئے خونریز حملے کی پانچویں برسی منارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com