پب جی گیم نے نوجوان کی جان لے لی

Man killed due to Pubg

لاہور (ویب ڈیسک)موبائل فون پر کھیلا جانے والا جنگی گیم ’پب جی‘ کے کھلاڑی مقابلے کے دوران اس قدر مدحوش ہوجاتے ہیں کہ انہیں اپنے ارد گرد کا احساس نہیں ہوتا، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرین میں دوران سفر نوجوان پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان اس میں اتنا زیادہ کھو گیا کہ اُس نے پانی کی جگہ بوتل سے کیمیکل پی لیا اور دم توڑ گیا۔رپوررٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 20 سال تھی ، وہ اپنے دوست کے ساتھ ٹرین میں مدھیا پردیش سے دہلی کا سفر کررہا تھا کہ اسی دوران دونوں نے گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ سفر کٹ جائے۔دونوں دوست گیم کھیل رہے تھے کہ اسی دوران سورپ کو پیاس لگی تو اُس نے بغیر دیکھے بیگ میں‌ پانی کی بوتل نکالنے کے لیے ہاتھ ڈالا مگر اُس کے ہاتھ کیمیکل کی بوتل لگی جو اُس نے نکالی اور گیم کھیلتے ہوئے پی گیا۔بعد ازاں نوجوان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی اور ٹرین میں طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com