پاکستانی اور سری لنکن ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی پہنچ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاک سری لنکا سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اور مہمان ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں، اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں.

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا دس سالہ طویل انتظار ختم ہو چکا، کرکٹرز کا شہر اقتدار سے روشنیوں کے شہر ڈیرہ، قومی کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی بھی کراچی آمد ہوئی، ائیرپورٹ پر موجود شہری مہمانوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات، آفیشلز سمیت قومی ٹیم کو ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ آئی لینڈرز کی بھی تیاریاں مکمل، فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کےدمکتے ستارے آج شام میڈیا کے سامنے چمکیں گے، مکمل آرام کے بعد کل کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گے، صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشن ہو گا۔ بارش سے متاثرہ راولپنڈی ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، سیریز کے دوسرے اور آخری امتحان کے لیے دونوں ٹیمیں انیس دسمبر سے مدمقابل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com