وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر ممبران کی تقرری پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری، آزاد جموں کشمیر کے مالی سال 2019-20 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ کابینہ نے پاکستان اکادمی ادبیات کے چئیرمین کی تعیناتی کی منظوری دی، کابینہ کو یوٹیلٹی سٹورز کو رپوریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی دارلحکومت میں کم سن بچوں کی عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی، خواتین پراپرٹی حقوق آڑڈیننس 2019 کے نفاز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آ رہی ہیں، قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com