وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس طلب

لاہور9 جنوری:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس طلب کرلی گئی ہے -آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس 20 جنوری کو دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں ہو گی -ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس کی صدارت کریں گی- لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنرز ذاتی حیثیت سے کانفرس میں شریک ہونگے جبکہ دیگر اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے -کانفرنس میں نچلی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات،فلاح عامہ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے گائیڈ لائنز دی جائیں گی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com