وزیر اعلیٰ کارحمان پورہ میں اغوا کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ کارحمان پورہ میں اغوا کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم
لاہور31اکتوبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے رحمان پورہ میں اغوا کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقتول بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مقتول بچے کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اورانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com