وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکابانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت پر پیغام،قوم قائداعظمؒ کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی

لاہور24دسمبر:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی۔قائداعظم محمد علی جناحؒ نے مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلائی اورقائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں کے لئے آزاد وطن کاخواب حقیقت میں بدلا۔قائداعظم ؒ جیسے مدبرصدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی لالچ اور خوف قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو اپنے عظیم مقصد سے نہ ہٹا سکا۔قائد اعظمؒ پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ تحمل،برداشت،رواداری اوریکساں انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔ بد قسمتی سے قائدؒ کے پاکستان کی منزل ابھی نہیں ملی تاہم وزیراعظم عمران خان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے خوابوں کو عملی شکل دینے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔انشاء اللہ عوام کے تعاون سے قائد اعظمؒ کے ویژن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ قائدؒ کا اتحاد، تنظیم اور ایمان کا پیغام ہی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔ محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔آج کے دن ہمیں قائد اعظمؒ کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا رلانے کے عزم کااعادہ کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com