وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پاکستان ریسکیو ٹیم کواقوام متحدہ سے سندحاصل کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد

:   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان ریسکیو ٹیم کواقوام متحدہ سے سندحاصل کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ریسکیوٹیم جنوبی ایشیا میں اقوام متحدہ کی سندیافتہ پہلی ڈزاسٹررسپانس ٹیم بن چکی ہے۔پاکستان ریسکیو ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ریسکیوٹیم نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مدد کرنے کے قابل ہے۔ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے۔ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کی ریسکیوٹیم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا جس پر میں پاکستان ریسکیو ٹیم کے کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیرسمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com