وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور شہر میں بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس

لاہور18دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے زیرو ویسٹ آپریشن کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات کو فی الفور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض سڑکوں کے ارد گرد پڑا کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھایا جائے اور لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل ہمیشہ صاف ہونا چاہیئے۔ صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com