وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد باقاعدہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، مختلف اجلاسوں کی صدارت

لاہور11 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد باقاعدہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں -وزیراعلی عثمان بزدار نے آج مختلف اجلاسوں کی صدارت کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس کی صدارت کی،جس میں صفائی کی صورتحال کے ا نتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہناہے کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے -فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیں گے -پائیدار ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا -ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی -پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے-انہوں نے کہاکہ عوام اپنے مسائل کاحل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں -کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں – وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے مزید محنت اور عز م سے کام جاری رکھیں گے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com