وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور16جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا- سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ 43 کلومیٹر طویل شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی۔شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی۔ روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ سے موٹروے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔25 سال تک سڑک کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت پرائیویٹ پارٹنرز کے ذمہ ہوگی۔ سڑک کی تعمیر سے دو صنعتی شہر آپس میں منسلک ہوں گے۔کاروبار کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔ شہریوں کو بھی آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔دو رویہ سڑک بننے سے وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com