وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا کی ملاقات

لاہور11جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور محکمے کے امورسے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا- شوکت علی لالیکا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے مکمل صحت یابی پر مبارکباد دی اوران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نیک خواہشات کے اظہار پر شوکت علی لالیکاکا شکریہ ادا کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے-عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں -جنوبی پنجاب میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی اور لنگر خانے کھولے جائیں گے- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی ہے-تاریخ میں پہلی بار ملتان ڈویژن، بہاولپورڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے متعلقہ امور مقامی طورپر نمٹائے جا رہے ہیں -جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے- ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا گیا۔سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔صوبائی وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف ملا ہے اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com