وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

لاہور28دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر نائب صدرجاوید فاروقی،نائب صدرسلمان قریشی، سیکرٹری زاہد چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر اورخزانچی زاہد شیروانی کو بھی مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور  نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیدار صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبودکیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com