وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بزرگ صحافی عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پر اظہار تعزیت، صحافتی خدمات کو خراج عقیدت

لاہور23دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بزرگ صحافی عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزگ صحافی عبدالحمید چھاپرا مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحافی برادری کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔مرحوم کی شعبہ صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com