:وزیراعلیٰ آفس 8 کلب روڈ کی جامعہ مسجد میں عید میلادالنبی ؐکے موقع پر روح پرور محفل کا انعقاد

:
وزیراعلیٰ آفس 8 کلب روڈ کی جامعہ مسجد میں عید میلادالنبی ؐکے موقع پر روح پرور محفل کا انعقادوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی شرکت
محفل میلاد ؐ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا
قاری محمد ذیشان حنیف نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی
ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری نے بیان سیرت النبی ؐ سے محفل میلاد کا آغاز کیا
محفل میلاد میں بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئے
معروف نعت خوانوں سرور حسین نقشبندی، شہزاد حنیف مدنی، نور محمد اورصوبائی وزیراوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے بھی نعت رسول مقبولؐ پیش کیں
محفل میلاد ؐ میں روح پرور مناظر
قاری محبوب احمد چشتی نے دعا کرائی
ملک و قوم کی سا لمیت، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی
مقبوضہ کشمیر کی آزادی اورکشمیری شہداء کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی
وزیر اعلی آفس کے سٹاف نے محفل میلاد ؐ میں شرکت کی
نبی کریم ؐ کی ولادت با سعادت کی بابرکت گھڑیاں تاریخ انسانی کے روشن ترین اور قیمتی لمحات ہیں – عثمان بزدار
بارہ ربیع الاول کی خوبصورت اور خوشگوار صبح ازلی سعادتوں اور ابدی مسرتوں کا نور چمکا- عثمان بزدار
حضور رحمت عالم ؐ کی ولادت مبارکہ سے پہلے سرزمین عرب فسق و فجور، ظلم و استبداد اور بربریت و جہالت کے اندھریوں میں بھٹک رہی تھی -عثمان بزدار
حضرت محمد ؐ کے قدم مبارک سے نہ صرف زمین عرب بلکہ پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی-عثمان بزدار
آپ ؐ نے مختصر عرصے میں انقلاب آفریں اصلاحات سے عرب معاشرے کی بری خصلتوں کو یک بعد دیگرے صفحہ ہستی سے مٹا دیا- عثمان بزدار
حضور نبی اکرم ؐ نے عظیم الشان تحریک بپا کی -عثمان بزدار
حضور ؐ نے سیاسی، مذہبی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں انقلابی اور اصلاحی تبدیلیاں کیں – عثمان بزدار
ہمارے تمام مسائل اسوۂ حسنہ ؐ پر عمل کرنے سے حل ہو سکتے ہیں -عثمان بزدار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com