وزیراعظم کا سانحہ تیزگام ایکسپریس کی تحقیقات کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ رحیم یار خان کے قریب تلواری سٹیشن پر تیز گام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے فوری طور پر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
شیخ رشید نے سانحہ تیز گام کے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کراچی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوگئی، ٹرینوں میں کھانا بنانے پر پابندی ہوتی ہے، ریلوے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں آگ گیس کا چولہا پھٹنے سے لگی، آگ نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جلد ٹریک کھول دیں گے، تبلیغی جماعت کے کچھ افراد سلنڈر پر ناشتہ بنا رہے تھے، آگ بجھا دی گئی ہے، مسافروں کو لیاقت پور پہنچا دیا گیا، آگ 3، 4 ،5 نمبر بوگی میں لگی، متاثرہ بوگیوں میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com