وزیراعظم کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف کرانا ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں، عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، سلامتی کونسل کشمیر کے غیر قانونی الحاق پر بھارت کیخلاف اقدام کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا نبی اکرمؐ نے انسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام 1400 سال پہلے دیا، انسانی حقوق کے عالمی دن پر نبی اکرمؐ کا پیغام یاد رکھنا چاہیئے، حکومت بلا تفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com