وزیراعظم نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): کرتارپور راہداری کا دروازہ کھول دیا گیا، زیرو لائن سے پہلے جتھے کی آمد، وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری کا باقاعدہ افتتاح کردیا.، سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ بھی کرتارپورآئے ہوئے ہیں.
دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں، کرتارپور جانے والی شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کرتار پور راہداری کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہے، 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر مکمل کی گئی۔ خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔کرتارپور راہداری منصوبے کیلئے 800 ایکڑ اراضی مختص کی گئی، 104 ایکڑ مرکزی عمارت اور صحن کیلئے استعمال کی جا رہی ہے، 36 ایکڑ شجرکاری، پھلوں کے باغات، سبزیوں و دیگر فصلوں کیلئے وقف ہے، باقی زمین پل، سرنگوں اور راہداریوں کیلئے استعمال میں لائی گئی ہے، منصوبے سے پہلے گوردوارہ محض 4 ایکڑ تک محدود تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com