وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ رواں برس اکتوبر میں بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اورخطے میں ہونے والی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com