نیلم منیر قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف کارکردگی پر پھٹ پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں مسلسل پانچویں بار ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کا شکار ہونے پر پھٹ پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، ایک سیریز جیت کر کئی سالوں تک فتح نصیب نہیں ہوتی۔ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں نکھار لانے کے لئے صرف تربیتی کیمپ کے شیڈول کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں انفرادی طور پر بھی اس پر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹرز نے بہت مایوس کیا ہے، کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس یقینی بنا کر محنت اور لگن سے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com