نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما پاکستان پہنچ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق : وزارت خارجہ اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی نمائندہ خصوصی کے طور پر پاکستان کا 3روزہ دورہ کررہی ہیں جس کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ دورہ کےد وران عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

وہ آج مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی جو اسٹیٹ بنک کا منصوبہ ہے۔ ان کی آج پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com