منتخب نمائندے اور سیکرٹریز ترقیاتی سکیموں کا آن گراؤنڈ جائزہ لیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جاری منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کا حکم

لاہور23 دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور فلاح عامہ کی سکیموں کو بروقت اور شفاف انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔منتخب نمائندے اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ترقیاتی منصوبوں کا آن گراؤنڈ جائزہ لیں اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی اپنے اضلاع میں ڈویلپمنٹ سکیموں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔متعلقہ حکام تعمیراتی کاموں کے معیار کو چیک کریں اور اس کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں اور ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ منصوبوں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے۔ ترقیاتی منصوبے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنتے ہیں، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل اور ضلع کی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹیاں منصوبوں کی مانیٹرنگ اور پیش رفت کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com