ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے شمالی علاقوں چترال، ایبٹ آباد، ملاکنڈ، سوات ، اپر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کی گہرائی96 کلو میٹر تھی جب کہ مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، روالپنڈی اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، دیر بالا، لوئر اور زلزلہ محسوس کیا گیا، لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com