مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سوئیڈن کے بادشاہ کا دبنگ بیان منظر عام پر آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) سوئیڈن کے بادشاہ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق : سوئیڈن کے بادشاہ گستاو¿ نے مقبوضہ کشمیر پر مشروط ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تسلیم کرے تو سوئیڈن مبصر کی حیثیت سے ثالثی کے لیے تیار ہے۔شاہ سوئیڈن نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے جاری کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بھارت کا حصہ بنا لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com