
لاہور(ویب ڈیسک) صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک بھارت سے ہزاروں پیغامات موصول ہو چکے ہیں جس میں سے ایک کو ٹوئٹ کر رہا ہوں، یہ لڑکی روتے ہوئے دہلی میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے اندر بھارتی پولیس کی جانب سے لڑکیوں پر بہیمانہ تشدد کے حوالے سے بتا رہی ہے۔
Out of 1000s of messages that have come out of India since y/day, I am tweeting this one particularly as this girl cries & narrates the brutal police action on girls inside the mosque at Jamia Milia Univ in Delhi. Modi Govt is at war with Muslims using fascist Hindutva barbarism. pic.twitter.com/3BmR2fROqj
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 16, 2019
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا فسطائیت کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی شہریت کا متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سے آنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔ اس قانون کے خلاف بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔