مرلی دھرن کی کرکٹ کے بعد ’’سیاست‘‘ میں انٹری ؛ بڑا عہدہ ملنے کا امکان

لاہور (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں سب سےزیادہ وکٹیں لینے والے سری لنکن سپنر متھیا مرلی دھرن اب کرکٹ کے بعد نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں، قوی امکان ہے کہ انہیں ملک میں گورنر کے عہدے سے نوازا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نو متخب صدر گوٹابایا راجا پاکسا سابق سری لنکن سپنر متھیا مرلی دھرن کو ملک کے شمالی صوبے کا گورنر بناسکتے ہیں۔ مرلی دھرن ان تین نئے گورنروں میں شامل ہوں گے جن کی تعیناتی سری لنکا کے نئے صدر کریں گے۔ سری لنکن صدر راجا پاکسا نے رواں مہینے کے آغاز میں اقتدار سنبھالا تھا۔ میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صدر نے ذاتی طور پر مرلی دھرن کو شمالی صوبے کے گورنر کا عہدہ قبول کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔ صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپنر کو شمالی صوبے جبکہ انورادھا یاہامپاتھ کو مشرقی صوبہ کا گورنر مقرر کیا جائے گا اور ٹیسا ویٹھارنا شمالی وسطی صوبے کےگورنر کےعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے سری لنکا کی جانب سے پہلے کرکٹر بھی ہیں۔ مرلی دھرن جو اس وقت 47 برس کے ہو گئے ہیں نے انٹرنیشنل اور ون ڈے کرکٹ میں 1334 وکٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان جو خود بھی مایہ سپنر تھے کا کہنا تھ کہ میرے نزدیک کوئی بھی مرلی دھرن کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com