ماہرین نے کینسر کا حل تلاش کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک)زیرو کشش ثقل کینسر کے خلیات کو ماردیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بائیو میڈیکل انجینئر نگ ریسرچ کے سائنسدانوں نے ایک تجربے کے دوران کینسر کے خلیات کو ایک دن کیلئے زیرو کشش ثقل میں رکھا، جس سے 80 فیصد کینسر سیلز مر گئے۔قبل ازیں جرمن سائنسدانوں نے بھی ایسے ہی نتائج حاصل کئے تھے۔ آسٹریلوی سائنسدان کینسر کے خلیات کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ زمین پر کشش ثقل کو ختم کرتے ہوئے جو تجربات کئے گئے، ان کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔مزید اس پر ریسرج کی جارہی ہے جس کے بعد آخری فیصلہ ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com