لاہور میں ہونے والی وکلاء گردی کیخلاف ماہرہ خان بھی میدان میں آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک) گزشتہ روز لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر امراض قلب کے اسپتال پی آئی سی پر دھاوا بول دیا تھا جس کے باعث 6 مریض طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے تھے اداکارہ ماہرہ خان نےگزشتہ روز کے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ ملک میں پھیلنے والے انتشار پر خوف کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں گزشتہ روز وکلا نے امراض قلب کے اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر دھاوا بول دیاتھا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔ وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع کے باعث ملک میں انتشار پھیل گیا تھا یہاں تک اداکارہ ماہرہ خان بھی اس واقعے پر خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ کیا یہ لوگ قانون سازی کرنے والے ہیں، یہ لوگ انصاف مہیا کرنے والے ہیں۔ کیا یہ ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ یہ سب دیکھ کر نہایت خوف محسوس ہورہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کے علاوہ مہوش حیات نے بھی اس واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں یہ کیا ہورہا ہے ان تصاویر کو دیکھ کر خوفزدہ ہوں۔ اگر ہر ایک اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرتشدد ہجوم کا سہارا لے تو اس واقعے کے بعد ہماری قوم کے لیے کیا امید باقی رہ جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com